جموں (جموں و کشمیر) :جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ نگروٹہ، جموں میں قائم گوشالہ (گاے پناہ گاہ) کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران چیف جسٹس گوشالہ کا جائزہ لیں گے۔ یاد رہے کہ ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی گئی ہے جس میں گوشالہ کی خراب حالت کا ذکر کیا گیا تھا۔ پی آئی ایل پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس پونیت گپتا کی ڈویژن بنچ نے بدھ کو اس سلسلے میں ایک حکمنامہ جاری کیا۔
عدالت عالیہ نے اپنے حکمنامہ میں کہا، ’’ہم 2 جولائی کو نگروٹا کے سیری خورد گاؤں میں واقع گوشالا کا دورہ کریں گے۔ افسران کو 4.30 بجے مذکورہ گوشالہ میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔‘‘ عدالت نے پی آئی ایل کے سلسلے میں درخواست گزار کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا جواب دینے کے لیے وکیل کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے، جبکہ انتظامیہ درخواست گزار کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کا جواب بھی دے سکتی ہے۔