اردو

urdu

ETV Bharat / state

BSF sub-inspector shoots self : جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف افسر کی مبینہ خود کشی - بی ایس ایف کے ایک سب انسپکٹر

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کے ایک سب انسپکٹر کو پیر کی صبح قریب ساڑھے چھ بجے خون میں لت پت دیکھا گیا اور اس کی سروس رائفل کو اس کے پاس ہی پڑی ہوئی تھی۔

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف افسر کی مبینہ خود کشی
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف افسر کی مبینہ خود کشی

By

Published : Jul 25, 2022, 1:08 PM IST

جموں: جموں میں بین الاقوامی سرحد پر پیر کی صبح بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک افسر نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو ہی گولی مار کر اپنا کام تمام کر دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کے ایک سب انسپکٹر کو پیر کی صبح قریب ساڑھے چھ بجے خون میں لت پت دیکھا گیا اور اس کی سروس رائفل کو اس کے پاس ہی پڑی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ افسر نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو گولی مار دی ہے۔

متوفی سب انسپکٹر کی شناخت رام دیو سنگھ ساکن سکر راجستھان کے بطور ہوئہ ہے جو بی ایس ایف کے12 بٹالین سے وابستہ تھے اور ایک پلاٹوں کے کمانڈر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی ایس ایف نے اس واقعے کی تحقیقات کے لئے کورٹ آف انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :CRPF Trooper Shoots Self in Ganderbal: سی آر پی ایف اہلکار نے خود کو گولی ماری

ABOUT THE AUTHOR

...view details