اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کا اجلاس - اردو نیوز جموں کشمیر

بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پاکستان رینجرز کا ہفتے کے روز جموں میں سیکٹر کمانڈر سطح کے ایک اجلاس میں بین الاقوامی سرحد پر امن برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

جموں: بی ایس ایف، پاکستان رینجرز کا اجلاس منعقد
جموں: بی ایس ایف، پاکستان رینجرز کا اجلاس منعقد

By

Published : Jul 24, 2021, 7:45 PM IST

بی ایس ایف کے ترجمان، ڈی آئی جی ایس پی ایس سانڈھو نے کہاکہ "آج، پاکستان رینجرز کی درخواست پر، جموں ضلع کے سوچتگڑھ میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرحد پر سیکوریٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بارڈر سیکوریٹی فورس کے ترجمان کے مطابق بی ایس ایف کے وفد کی قیادت سرجیت سنگھ ڈی آئی جی نے کی جبکہ پاکستان رینجرز کے وفد کی سربراہی سیالکوٹ سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر مراد حسین کر رہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ’ڈی جی ایم اوز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کے بعد فورسس کے مابین سیکٹر کمانڈر کی سطح کا یہ پہلا اجلاس تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: امرناتھ یاترا منسوخ، علامتی طور پر یاترا کا انعقاد

بی ایس ایف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اجلاس کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بی ایس ایف کے وفد نے پاکستان کی جانب سے سرحد پر ڈرون سرگرمیوں، سرحد پار سے دہشت گرد سرگرمیاں، سرحد پر سرنگوں کی کھدائی کے علاوہ دیگر مسائل کو اجلاس میں اٹھایا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی افواج کے مابین مزید تال میل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا تام اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details