جموں:بارڈر سکیورٹی فورسز نے جمعرات کو بی ایس ایف جوان کو خراج پیش کیا گیا جو بدھ کو رام گڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرس کی بلااشتعال فائرنگ میں مارا گیا ہے۔بی ایس ایف جموں کی طرف سے فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر پالورہ جموں میں جوان کو خراج پیش کیا گیا۔
اس دوران جان بحق فوجی جوان کو سرکاری طور پر خراج پیش کیا گیا ۔اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، خصوصی ڈی جی بی ایس ایف، آئی جی پی جموں اور دیگر موجود تھے۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں رام سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جاں بحق ہونے والے بی ایس ایف جوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے اس جوان کی قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
بتادیں کہ بی ایس ایف ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاکستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں بی ایس ایف کا ایک ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ہوا۔