بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کی اگلی حکومت ان کی جماعت کی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر میں عوام کی فلاح و بہبود کے جو کام کیے ہیں اسی بنیاد پر ان کی جماعت اگلے انتخابات میں مکمل اکثریت سے حکومت بنائے گی۔
رویندر رینہ نے جموں کے ترکوٹا نگر پارٹی دفتر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی بھلائی کے کام کیے ہیں۔ سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کی بنیاد پر مودی سرکار نے یہ کام کیے ہیں۔'