جموں: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی کا کہنا ہے کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں الیکشن کرانے سے ڈر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں جب بھی الیکشن ہوں گے تو ان میں کانگریس کی صد فیصد کامیابی یقینی ہے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جموں میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی چناؤ کرانے سے ڈر رہی ہے کیونکہ ان کو اپنی ایجنسیوں نے رپورٹ دی ہے کہ وہ دونوں کشمیر میں بھی اور جموں میں بھی ہاریں گے'۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی جموں وکشمیر میں چناؤ ہوں گے چاہئے وہ اسمبلی کے ہوں یا پنچایت کے ہوں کانگریس ان میں صد فیصد کامیابی حاصل کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Congress On Assembly Elections اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی، وقار رسول وانی