ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی اس وقت پٹرول کی قیمت 90.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 80.97 روپے فی لیٹر ہے، جس پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے برسر اقتدار بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کا کام بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہورہا ہے۔
پیٹرول پمپ پر تیل ڈالنے کے لیے آئے ہوئے چند آٹو ڈرائیوروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے کافی پریشان ہیں، ایک سال کے اندر تیل کی قیمت قریب دگنا بڑھ گئی ہے اور کرایہ میں اضافہ نہیں ہوا ہے، جس کی وجہ سے اب گھر چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔