فنانشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتل ڈللو نے آج جموں و کشمیر میں کووڈ 19 ہسپتالوں کی ڈی نوٹیفکیشن کا جائزہ لینے کے لئے افسران کے ساتھ ہوئی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
اس میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل پلاننگ، ستویر کور سودن نے شرکت کی۔ اس کے علاقہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں، ڈاکٹر رینو شرما؛ پرنسپل - گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں، ششی سودن شرما؛ جی ایم، پی اینڈ ایس، جموں، ایس ایس او - جموں بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر قومی صحت مشن، جموں و کشمیر، بھوپندر کمار؛ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ڈائریکٹر ایس کے آئی ایم ایس سرینگر، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ، کٹھوعہ، ڈوڈہ، راجوری، بمینہ اور دیگر متعلقہ افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ میں حصہ لیا۔
اس دوران جموں و کشمیر میں کورونا کیئر اداروں، جموں و کشمیر ڈویژنوں میں ضلع وار آئسولیشن بستروں، کورونا اسپتالوں میں موجود انتطامات زیر بحث آئے۔