اردو

urdu

ETV Bharat / state

اتل ڈلو نے پلس پولیو ڈے کا افتتاح کیا

جموں: فائنانشیل کمشنر نے پولیو مہم کے دوران تمام ضروری کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے پر زور دیا۔

اتل ڈلو نے پلس پولیو ڈے کا افتتاح کیا
اتل ڈلو نے پلس پولیو ڈے کا افتتاح کیا

By

Published : Jan 31, 2021, 3:29 PM IST

فائنانشیل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتل ڈلو نے آج گورنمنٹ ہسپتال سروال، جموں میں قومی پلس پولیو ڈے کا افتتاحکیا۔

مشن ڈائریکٹر قومی صحت مشن؛ ڈاکٹر یاسین چودھری، ڈائریکٹر صحت خدمات جموں؛ ڈاکٹر رینو شرما، چیف میڈیکل آفیسر جموں؛ ڈاکٹر جے پی سنگھ، سرویلنس آفیسر؛ ڈبلیو ایچ او، ڈاکٹر رویندر سنگھ؛ نوڈل آفیسر این ایچ ایم اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ عہدیدار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اتل ڈلو نے ٹارگٹ گروپ تک پہنچ کر پلس پولیو حفاظتی مشن کا ہدف پورا کرنے پر زور دیا۔

فائنانشیلکمشنر نے بچوں کی پولیو مہم چلانے کے دوران تمام ضروری کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے پر زور دیا۔

اتل ڈلو نے مہم کے لیے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسنگ عملہ، پولیس اور دیگر کی خدمات کی تعریف کی۔

اس سے قبل اپنے استقبالیہ خطاب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر نے مالیاتی کمشنر کے سامنے پلس پولیو حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details