اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوجی سربراہ منوج پانڈے 25 دسمبر کو جموں کا دورہ کریں گے - پونچھ میں انٹی ملیٹینٹ آپریشن

Army Chief Jammu visit دفاعی ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے پیر کے روز جموں کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران موصوف حالیہ عسکریت پسندانہ حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر فوجی افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

فوجی سربراہ منوج پانڈے
جنرل منوج پانڈے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 9:41 PM IST

سرینگر:جموں کشمیر کے پونچھ اور راجوری میں عسکریت پسندوں کی جانب سے فوج پر حملے کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے پیر کو جموں صوبے کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل منوج پانڈے راجوری اور پونچھ علاقوں کا دورہ کریں گے، جہاں پر حالیہ دنوں عسکریت پسندوں نے فوج پر حملہ کرکے چار فوجی اہلکاروں کو ہلاک جبکہ تین دیگر کو زخمی کیا۔اس سے قبل عسکریت پسندوں نے راجوری میں کئی حملے کئے، جن میں 20 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔


یاد رہے کہ جمعہ کے روز عسکریت پسندوں نے سرحدی ضلع پونچھ فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ اس حملے میں فوج کے چار جوان ہلاک جبکہ تین دیگر ذکمی ہوئے ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل منوج پانڈے پونچھ اور راجوری علاقوں کے دورے کے دوران ان سرحدی علاقوں کی سکیورٹی کی تعیناتی کا جائزہ لیں گے اور ان حملوں کو روکنے کی تدبیروں پر گفتگو کریں گے۔ اس حملے کے بعد فوج نے ان علاقوں میں درجنوں مقامی شہریوں کو حراست میں لیا اور مبینہ طور ان پر تشدد اور مارپیٹ کی وجہ سے تین افراد کی موت واقع ہوئی۔ اس واقع کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ فوجی سربراہ جموں کا دورہ کریں گے اور حالیہ عسکریت پسندانہ حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر سکیورٹی افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔غور طلب ہے کہ راجوری اور پونچھ میں امسالعسکریت پسندوں کی جانب سے پانچ بڑے حملے ہوئے، ان حملوں میں 19 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details