اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں انجمن اسلامیہ کی جانب سے لوگوں میں مفت راشن تقسیم - لاک ڈاؤن کی وجہ

مرکز کے زیرانتظام جموں میں آج انجمن اسلامیہ نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر غیر ریاستی مزدوروں اور ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کیا۔

جموں میں انجمن اسلامیہ کی جانب سے لوگوں میں مفت راشن تقسیم
جموں میں انجمن اسلامیہ کی جانب سے لوگوں میں مفت راشن تقسیم

By

Published : Mar 30, 2020, 1:32 PM IST

خیال رہے یہ غیر ریاستی مزدور ملک کے مختلف ریاستوں سے جموں میں مزدوری کی غرض سے آئے تھے اور یہاں اس وقت بغیر کام کاج کے بیٹھے ہوئے ہیں۔

جموں میں انجمن اسلامیہ کی جانب سے لوگوں میں مفت راشن تقسیم

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کےپاس کھانے پینے اور رہنے کے لیے کوئی پیسہ نہیں بچا ہے نا ہی یہ افراد مزدوری کرسکتے ہیں تاہم انجن امامیہ جموں نے ان میں مختلف اقسام کی غذائی اجناس تقسیم کی جس میں راشن، تیل مصالحہ جات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آج صوبہ جموں میں مزید 3 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں جس کے ساتھ ہی اس یونین ٹریٹری میں اب تک سامنے آنے والے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 41 ہوگئی ہے۔

کشمیر میں کووڈ -19 سے متاثرہ افراد میں سے دو کی موت ہوئی ہے، جبکہ دو متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے مثبت کیسز میں دو کمسن بچے بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details