اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra اگنی ویر اسکیم بھارتی فوج کو کمزور کر رہی ہے: راہل - اگنیور اسکیم پر راہل گاندھی نے کیا کہا

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی اگنی ویر اسکیم فوج کو کمزور کرنے والی اسکیم ہے۔ Rahul Gandhi Slams Modi Government

اگنی ویر اسکیم بھارتی فوج کو کمزور کر رہی ہے: راہل
اگنی ویر اسکیم بھارتی فوج کو کمزور کر رہی ہے: راہل

By

Published : Jan 24, 2023, 9:49 AM IST

جموں:کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگنی ویر اسکیم بھارتی فوج کو کمزور کر رہی ہے اور ملک بھر میں بے روزگاری کئی گنا بڑھ گئی ہے، جس کی شرح جموں میں سب سے زیادہ ہے۔ راہل گاندھی جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے جموں ضلع میں داخل ہونے کے بعد پیر کو یہاں ستواری چوک میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ راہل نے بعد میں سینئر لیڈروں کے ساتھ شری رگھوناتھ مندر میں پوجا کی۔ جموں کے دورے کے دوران کئی وفود نے ملاقات کی اور سبھی نے مختلف مسائل اٹھائے۔ انہوں نے جلسہ عام سے کہا کہ کانگریس پارٹی جموں و کشمیر میں ریاست کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں نے بے روزگاری کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ جموں میں بے روزگاری کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ جموں کے لوگوں کے پاس پہلے ہندوستانی فوج میں شامل ہونے کا آپشن تھا لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اگنی ویر اسکیم شروع کی جس سے بھارت فوج کمزور ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اگنی ویر ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کے حقدار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی اور وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ حال ہی میں ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی تھی اور کشمیر میں تعینات ملازمین کے لیے وزیر اعظم کے روزگار پیکج کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Rahul Gandhi On JK Statehood ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے کانگریس پوری طاقت لگائے گی، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ میں لیفٹیننٹ گورنر کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ بھیک نہیں مانگ رہے بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا، آپ کو اپنے تبصرے کے لیے ان سے معافی مانگنی چاہیے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزنس ٹائیکون کا ایک طبقہ فائدہ اٹھا رہا ہے اور اس سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ راہل نے بھارت جوڑو یاترا کی حمایت اور مضبوطی کے لیے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details