دوران میٹنگ جاری پروجیکٹوں پر بجلی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے لائحہ عمل اور کارپوریشن کو یوٹی کے لئے ایک منفعت بخش اثاثہ بنانے جیسے معاملات پر غور وخوض ہوا۔
میٹنگ میں سیکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیکٹرک جے کے ایس پی ڈی سی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سول جے کے ایس پی ڈی سی، چیف انجینئر جنریشن وِنگ جے کے ایس پی ڈی سی جموں، چیف انجینئر، پی ایچ ای پی، جنرل منیجر ( سول ) جے کے ایس پی ڈی سی جموں کے علاوہ کارپوریشن کے دیگرا علیٰ افسران بھی موجود تھے۔
دوران میٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس پی ڈی سی نے جموں وکشمیر میں بجلی کی صورتحال سے متعلق ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔ اس کے مطابق جموں وکشمیر میں 20ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس میں سے 16475چناب، جہلم، راوی اور سندھ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
اُنہوں نے مشیر کو مطلع کیا کہ 'جے کے ایس پی ڈی سی فی الوقت 22 بجلی پروجیکٹوں کے مالکانہ حقوق رکھنے کے ساتھ ساتھ اِنہیں چلا بھی رہا ہے جس میں سے 13 جموں وکشمیر یوٹی میں ہے جبکہ 9 لداخ یوٹی میں واقع ہے۔ کارپوریشن کی سالانہ آمدن 400 کروڑ روپے ہیں۔'
اُنہوں نے مشیر کو جاری اور مجوزہ پروجیکٹوں کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔