سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سالانہ امرناتھ یاترا کے رسمی آغاز کے موقع پر پرتھم پوجا میں شرکت کیا۔ انہوں نے بابا امرناتھ جی کا آشیرواد اور سب کی اچھی صحت اور تندرستی کی دعا کی۔بتادیں کہ امرناتھ جی شرائن بورڈ ہر سال جیشھ پورنیما کے مقدس موقعے پر پوتر گھپا میں پرتھم پوجا کا اہتمام کرتا ہے۔ بعد ازاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے ملک بھر سے یاتری آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ اور شرائن بورڈ یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
منوج سنہا نے کہا کہ یہ یاترا 31 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ'میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ جس طرح وہ ہر سال اس یاترا کے لئے اپنا بھر پور تعاون دیتے ہیں اسی طرح اس سال بھی دیں گے'۔ان کا کہنا تھا: 'مجھے امید ہے کہ ملک بھر سے آنے والے یاتریوں کو ایک اچھا تجربہ لے کر کے واپس جائیں گے'۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یاترا سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جتنے زیادہ سے زیادہ تعداد میں یاتری آئیں گے اس سے یہاں کی معیشت زیادہ مضبوط ہوگی۔ یاترا ٹریک کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ 'یہ سچ ہے کہ اس سال برف باری کافی ہوئی لیکن بی آر او نے اچھے ڈھنگ سے کام کیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آنے والے کچھ دنوں میں روڈ پوری طرح سے ٹھیک ہوں گے'۔