جموں و کشمیر کانگریس پارٹی کا جموں میں احتجاج جموں:اڑانی معاملے میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)، ایل آئی سی اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے رویہ کے خلاف جموں و کشمیر کانگریس نے پیر کو شہیدی چوک، جموں پر احتجاج درج کیا۔ ریاستی کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے مرکزی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’مودی حکومت کے کہنے پر آر بی آئی اور ایل آئی سی اڈانی کیس کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘
ریاستی کانگریس صدر نے کہا کہ وہ اس معاملے کی مخالفت کرے گی اور سچائی کو عوام کے سامنے لائے گی۔ یاد رہے کہ اڑانی گروپ پر مالی دھوکہ دہی کے الزامات پر کانگریس نے آج ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے جس کے تحت کانگریس کارکنان و لیڈران نے جموں کے شہیدی چوک میں جمع ہوکر احتجاجی دھرنا دیا جس کی قیادت پارٹی کے جموں کشمیر صدر، وقار رسول، کر رہے تھے۔
ایک روز قبل کانگریس جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے اعلان کیا تھا کہ ’’کانگریس پارٹی 6 فروری کو ملک بھر میں ایس بی آئی اور ایل آئی سی کے دفاتر کے باہر احتجاج کرے گی۔‘‘ کانگریس کا کہنا ہے کہ ہنڈنبرگ رپورٹ کے سامنے آنے اور اڑانی گروپ کے حصص میں کمی کا اثر عام آدمی پر پڑے گا۔ کیونکہ ایس بی آئی اور ایل آئی سی نے بھی اس میں سرمایہ کاری کی ہے۔
مزید پڑھیں:FM Sitharaman on Adani بھارت کی شبیہ متاثر نہیں ہوئی، پہلے بھی ایف پی او واپس ہوچکے ہیں، وزیر خزانہ
دوسری جانب کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں کا کہنا ہے کہ اڑانی گروپ کے معاملے پر بحث کے لیے انہیں پارلیمنٹ میں ایک منٹ کا بھی وقت نہیں دیا گیا۔ حکومت اس معاملے پر جان بوجھ کر خاموش ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’اپوزیشن اس بارے میں مودی حکومت سے جواب چاہتی ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی کئی ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں کام کی معطلی کی تجویز پیش کر اس مسئلہ پر علیحدہ بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کافی عرصے سے اڑانی گروپ کو لے کر مودی حکومت پر طرح طرح کے الزامات عائد کر رہی ہے۔