جموں کے چھنی ہمت کے ایس ڈی ڈی ایم ہسپتال میں ایک خاتون نے بہ یک وقت چار بچوں کو جنم دیا اور چاروں بچے اپنی ماں سمیت صحت مند ہیں۔
معروف ماہر امراض اطفال ڈاکٹر وکاس مہاجن، جنہوں نے ان نوزائیدہ بچوں کی نگرانی کی، نے بتایا کہ یہ معاملہ اس وقت پیچیدہ ہو گیا جب خاتون قبل از وقت ہی درد زہ میں مبتلا ہو گئی اور ان کی ایمرجنسی سرجری کرنی پڑی۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ڈی ایم ہسپتال میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کی اور اس خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا جو اپنی ماں سمیت نہ صرف کورونا سے محفوظ ہیں بلکہ تندرست اور صحت مند بھی ہیں۔