اردو

urdu

ETV Bharat / state

Convocation Cermony Of IIM Jammu آئی آئی ایم جموں کے چھٹے کانووکیشن کی تقریب - آئی آئی ایم جموں کے چھٹے کانووکیشن کی تقریب

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ایم جموں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے لئے اَپنی دِلی مبارک باد اور نیک خواہشا ت کا اِظہار کیا۔

آئی آئی ایم جموں کے چھٹے کانووکیشن کی تقریب
آئی آئی ایم جموں کے چھٹے کانووکیشن کی تقریب

By

Published : Jun 16, 2023, 10:57 PM IST

جموں: مرکزی وزیر تعلیم، سکل ڈیولپمنٹ اور اَنٹرپرینیرو شپ دھر میندر پردھان، لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج جموں میں اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ ( آئی آئی ایم) کی چھٹی کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کیا۔ مرکزی وزیر تعلیم ، سکل ڈیولپمنٹ اور اَنٹرپرینیور شپ دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ایم جموں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے لئے اَپنی دِلی مبارک باد اور نیک خواہشا ت کا اِظہا رکیا۔

اس موقع پر انہوں ننے کہا کہ یہ تمام فارغ التحصیل طلباءکے لئے فخر کی بات ہے کہ طلباءنے آئی آئی ایم جموں جیسے اِدارے اور سینٹر آف ایکسیلنس سے اَپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ آپ کی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے ۔ چیلنجوں کے لئے تیار رہیں ۔ اَپنے کمفرٹ زون میں نہ رہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ آپ کو نہ صرف روزگار پیدا کرنے والے بننے کی خواہش کرنی چاہئے بلکہ دولت پیدا کرنے ولاے بننے اور ملک کی اِقتصادی ترقی میں اَپنا حصہ اَدا کرنے خواہش رکھنی چاہئے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہماری عظیم قوم اور اس پوری اِنسانی تہذیب کی ذمہ داری نوجوانوں کے کندھوں پر ہے ۔ اُنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ترقی پسند تعلیمی نظام اور مستقبل پر مبنی آئی ٹی اِصلاحات نوجوان پود کے بہتر مستقبل کے لئے مضبوط بنیاد یںہموار کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے فارغ التحصیل طلباء، ان کے والدین اور آئی آئی ایم جموں کے فیکلٹی ممبران کو ان کی رہنمائی کے لئے مبارک باد دی۔

اُنہوں نے کہا،” ہندوستان عالمی اُفق پر ایک نئی علمی معیشت کے طور پر اُبھر رہا ہے او ریہ تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے ۔ ہر شعبے میں تبدیلی کا کام قوم کو پاور ہاﺅس بننے کی راہ پر گامزن کررہا ہے۔“ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ فارغ التحصیل طلباءایک ایسے موڑ پر اَپنی زندگی کا ایک نیا آغاز کر رہے ہیں جب ہمارے ملک کی ترقی اور نمو کے اس شاندار مرحلے نے سب کے لئے نئے مواقع اور نئے اِمکانات کھولے ہیں۔

اُنہوں نے مشاہدہ کہا،” کسی کے دِل میں خواب بنانا اس دنیا میں کسی بھی جسمانی ساخت کی تعمیر سے بڑا ہے ۔ نوجوان کے لئے یہ بہترین وقت ہے کہ وہ اَپنے خیالات کو حقیقت میں بدلیں اور ایک بہتر مستقبل تخلیق کریں جو ہمارے شاندار ماضی میں گہرائی سے جُڑے ہوئے ہیں۔“ لیفٹیننٹ گورنر نے طلباءکو مشورہ دیا کہ وہ تخلیقی بنیں ، خود سیکھنے پر توجہ دیں اور قدیم اَقدار میں جُڑے رہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس اور دیگر ڈیجیٹل ٹولز نئے خیالات ، تجسس اور تخلیقی صلاحیتوں کو قوم کی تعمیرمیں مدد کریں گے۔

اُنہوں نے کہا ،” آج کا نوجوان ہندوستانی پود کی نمائندگی کرتا ہے جس کے ایک ہاتھ میں و ید او ردوسرے ہاتھ میں آرٹیفیشل اِنٹلی جنس ہے ۔ دونوں کا کامل توازن وہی ہے جو اُنہیں الگ کرتا ہے ۔جدید ٹیکنالوجی کے آلات اور اِنسانی قیادت کا بہترین تعاون قوم کی تعمیر میں اہم کردار اَدا کرے گا۔“ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” تجسس، علم اور عمل تین عناصر ہیں جو ہماری تقدیر بناتے ہیں ۔ ہندوستان کی علمی سوسائٹی کا اِرتقا ان تین عناصر کی بنیاد پر ہے جو جامع ترقی اور معاشرے کو بااِختیار بنانے کی رہنمائی کرتے ہیں۔“
اُنہوں نے طلباءسے کہا کہ یہ تین عناصر موجودہ مواقع کی قدر بڑھانے ، نئے اوزار تیار کرنے اور معاشرے میں تبدیلی ، معاشی او رسماجی اَثرات مرتب کرنے میں بھی آپ کی رہنمائی کریں گے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج ، مستقبل پر مبنی ایجادات اور آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کی صلاحیت ہندوستان کے ٹیک ایکو سسٹم کو مضبوط اور وسیع تر بنارہی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نئے کاروباری ماڈلز اور جدید ترین دستیاب ڈیجیٹل ٹولز سے کاروباری رہنما مستقبل میں سماجی و اِقتصادی ترقی کی نئی تعریف کریں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کانووکیشن تقریب میں ان اصلاحات پر روشنی ڈالی جو قومی تعلیمی پالیسی اور جدید آئی ٹی ٹولز نے تعلیمی شعبے میں لائی ہیں۔

اُنہوں نے کہا،” وزیر اعظم نریندر مودی جی نے اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ نوجوان پود کو این اِی پی ۔2020 اور ڈیجیٹل اِنڈیا کے ایک طاقتور ماحولیاتی نظام سے بااِختیار بنایا جائے تاکہ اِنسانی صلاحیتو ں اور آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کے منفرد اِمتزاج سے ہمارے نوجوان اَپنی خواہشات کو پورا کریں اور ملک کا سر فخر سے بلند کریں۔“ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” تکنیکی صلاحیتوں سے چلنے والی اِنسانی اَقدار مستقبل میں کاروبار کو بد ل دیں گی ۔ صرف ٹیکنالوجی ہی تبدیلی نہیں لائے گی بلکہ جدید ٹیکنالوجی اِنسانی قیادت کے ساتھ مل کر اِنسانی تاریخ میں خوشحال اور ترقی کا سب سے طاقتور ذریعہ ثابت ہوگی۔“

اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان کو سونے کی چڑیا کے طور پر نہ صرف اِس لئے جانا جاتا تھا کہ ہم تہذیب ، ثقافت اور خوشحالی میں دوسرے ممالک سے سینکڑوں سال آگے تھے بلکہ اِس لئے بھی کہ ہمرے پاس بہترین تعلیمی اِدارے تھے اور پورا معاشرہ شعور کی بلندیوں کو چھو رہا تھا۔ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ آج فارغ التحصیل ہونے والے طلباءکو وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں اِس دور میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، یہ بہترین وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرکزی وزیر تعلیم نے جموں میں ’آنندم: سنٹر فار ہیپی نیس‘ کا افتتاح کیا

اُنہوں نے کہا کہ آپ این اِی پی ۔2020 کے اِبتدائی فائدہ اُٹھانے والوں میں شامل ہیں اور 2047 ءمیں ہندوستان کے جشن منانے والے ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ اَب یہ آپ پر منحصر ہے کہ چیلنجوں سے کیسے نمٹا جائے او راَپنی ذمہ داریوں کو کیسے نبھایا جائے۔ اِس موقعہ پر آئی آئی ایم جموں اور سمال اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف اِنڈیا ( ایس آئی ڈی بی آئی) کے درمیان مفاہمت نامہ پر بھی دستخط کئے گئے ۔ تقریب میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز آئی آئی ایم جموں ڈاکٹر ملندپرہلاد کامبلے ، ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں پروفیسر بی ایس سہائے ، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر ، فیکلٹی ممبران اور طلباءو طالبات نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details