ملک میں تیزی سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر حکومت نے جموں و کشمیر میں 64 گھنٹوں پر محیط 'ویک اینڈ لاک ڈاﺅن' جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔ weekend Lockdown In Jammu and Kashmir
سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے اتوار کی شام کو جاری کئے گئے ایک تازہ حکمنامے کے مطابق مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جمعے کے روز دو بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک لاک ڈاون کا نفاذ فی الحال جاری رہے گا۔weekend Lockdown In Jammu and Kashmir
چیف سیکریٹری اور محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، بحالی و تعمیرنو جموں وکشمیر کی سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نے اتوار کے روز کورونا کی موجودہ صورتحال کی تفصیلی جائزہ میٹنگ کے بعد فیصلہ لیا۔surge in covid-19 case
سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ویک اینڈز کے دوران تمام غیر ضروری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔ complete restriction on non-essential movement
حکمنامے میں کہا گیا کہ علاوہ ازیں یونین ٹریٹری کے تمام اضلاع میں نائٹ کرفیو رات کے نو بجے سے صبح کے چھ بجے تک مسلسل جاری رہے گا۔64-hour weekend lockdown to continue in Jammu and Kashmir
ایس ای سی نے حکم نامے میں کہا ہے کہ کیمونٹی رہنماوں، مارکیٹ انجمنوں و دیگر متعلقین کو ساتھ لے کر اس وبا کی لہر کو کم کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔
یونین ٹریٹری کے ضلع مجسٹریٹوں کو ٹیسٹنگ کو تیز تر کرنے اور دستیاب وسائل کو بھر پور طریقے سے استعمال کرنے کی کی تاکید کی گئی ہے۔
چیف میڈیکل آفیسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر دستیاب آر ٹی ، پی سی آر سہولیات کے استعمال کی رپورٹ متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے دفاتر میں پیش کریں۔