اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dengue in Jammu: جموں میں ڈینگی متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ - ڈینگی سے 18افراد کی موت

صوبہ جموں میں اب تک ڈینگی سے 18افراد کی موت واقع ہو چکی ہے جبکہ سات ہزار سے زائد اب تک متاثر ہو چکے ہیں جن میں بچوں کی خاصی تعداد بھی شامل ہے۔Jammu Dengue Cases

جموں میں ڈینگی متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ
جموں میں ڈینگی متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ

By

Published : Nov 15, 2022, 11:32 AM IST

جموں: جموں صوبے میں ڈینگی سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید 50 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ ایسے میں اب صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 7 ہزار سے زائد جا پہنچی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 18 ہے۔ 50 More Affected by Dengue in Jammu

صوبے کے نوڈل افسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 194 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5 بچوں سمیت 50 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین میں 26 مرد اور 24خواتین شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 50متاثرین میں 38 کا تعلق جموں ضلع سے ہے،3 ادھمپور، سانبہ ضلع کا ایک، کھٹوعہ کے 5،جبکہ ریاسی کے 2 اور پونچھ کا ایک شخص ڈینگی سے متاثر ہیں۔ Dengue Rises in Jammu

مزید پڑھیں:Dengue Cases in Mazafarnagar مظفرنگر میں ڈینگی کے 48 کیسز کی تصدیق

ادھر، کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص کے ڈینگی سے متاثر ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details