اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں سے دولت اسلامیہ کا ایک اور عسکریت پسند گرفتار

اس سے قبل 4 اپریل کو جموں پولیس نے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے ساتھ مل کر ایک آئی ایس جے کے عسکریت پسند کو ایک پستول، آٹھ راؤنڈ اور 1،13،000 کی نقد رقم کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

جموں سے دولت اسلامیہ کا ایک اور عسکریت پسند گرفتار
جموں سے دولت اسلامیہ کا ایک اور عسکریت پسند گرفتار

By

Published : Apr 15, 2021, 9:35 AM IST

جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کی رات دیر گئے جموں و کشمیر کے مضافاتی علاقے سے دولت اسلامیہ جموں و کشمیر (آئی ایس جے کے) کے ایک مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔ کشمیر کے ہندواڑہ کے یونسو علاقے کا رہائشی عاقب بشیر پرے عرف اسداللہ آئی ایس جے کے کا دوسرا عسکریت پسند ہے جس کو گذشتہ دنوں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ اس کی گرفتاری کے ساتھ ہی جموں میں عسکریت پسندوں کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں 28 جون سے طے شدہ سالانہ امرناتھ یاترا سے پہلے کی گئیں۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے مطابق وہ اپنے آئی ایس جے کے کمانڈروں کی ہدایت پر کشمیر میں آئی ایس جے کے آپریٹو کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس سے قبل 4 اپریل کو جموں پولیس نے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے ساتھ مل کر ایک آئی ایس جے کے عسکریت پسند کو ایک پستول، آٹھ راؤنڈ اور 1،13،000 کی نقد رقم کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details