محکمہ تعلیم نے جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ ڈگری کالجز میں کام کر رہے 200 ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز کو ترقی دینے کے احکامات صادر کیے۔
محکمہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے 54 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو انچارج پرنسپلز جبکہ 30 اسسٹنٹ پروفیسرز کو اکیڈمک گریڈ پے 7000 میں ترقی دینے کے احکامات صادر کیے ہیں۔
اس کے علاوہ 109 اسسٹنٹ پروفیسرز کو اے گریڈ 8 ہزار میں ترقی دی گئی جبکہ 54 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو ترقی دینے سے اب تمام 148 گورنمنٹ ڈگری کالجز میں الگ سے پرنسپل تعینات ہوں گے۔