کورنٹائن ہونے والے افراد ایک ہفتہ قبل بیرونی ملک سے جموں و کشمیر آئے تھے۔ انہیں ڈاکٹرس کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ ڈاکٹرس کے مطابق ان میں سے کوئی بھی کورونا سے متاثر نہیں ہے۔ یہ لوگ جموں، کشمیر، ڈوڈا اور کشتواڑ کے الگ الگ علاقوں سے تھے۔
خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر 21 روز کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اس دوران لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے گھر پر ہی رہیں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔