سنیچر کی رات اودھم پور کے چنینی میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈرائیور نے عقیدت مندوں کو لے جانے والی منی بس پر توازن کھودیا تھا، تقریباً 20 سے 25 فٹ گہری کھائی میں گرنے کے سبب 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ادھم پور کے چنینی میں سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس ادھم پور کے چنینی مادا موڑ پر پہونچی جس میں ویشنو دیوی کی زیارت کے لیے دہلی سے آئے ہوئے عقیدت مند سوار تھے، ان کی بس کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بس تقریباً 20 سے 25 فٹ گہری کھائی میں گرپڑی۔ خبر کے مطابق گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ہے، Jk08B-9978