اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ: نا معلوم بندوق برداروں کا حملہ، ایک نوجوان ہلاک - کشمیر

ریاست جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں پیر کی شام نا معلوم بندوق برداروں نے ایک مقامی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ss

By

Published : Mar 18, 2019, 9:56 PM IST

تفصیلات کے مطابق بندوق برداروں نے ریشی پورہ ترال میں محسن وانی نامی نوجوان کو اس کے گھر میں گھس کر گولیاں ماریں، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

گرچہ اسے ہسپتال لیجایا گیا تاہم زخموں کا تاب نہ لا کر اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

پلوامہ

پولیس اس ضمن میں ضروری قانونی لوازمات پورا کر رہی ہے۔ اس واقعہ سے گاوں ۔میں خوف کا ماحول ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران پکوامہ ضلع میں بندوق برداروں کی جانب سے تین افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details