اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: نوجوان نے خودکشی کرلی - پھانسی لگا کر خودکشی کرلی

گزشتہ کچھ وقت سے وادی کشمیر کے نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور آئے روز کئی ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

بانڈی پورہ: نوجوان نے خودکشی کر لی
بانڈی پورہ: نوجوان نے خودکشی کر لی

By

Published : Jul 8, 2020, 12:03 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع باںڈی پورہ کے سمبل سوناواری علاقے میں ایک 28 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب دیر رات گئے سمبل کے ننی نارہ میں اس وقت سنسی پھیل گئی جب مذکورہ نوجوان کو اپنے کمرے میں لٹکتے ہوا پایا گیا جس کے فوراً بعد اس کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے اسے سمبل اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا-

یہ بھی پڑھیں

برہان وانی کے آبائی علاقے میں بندشیں

اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں صب ماتم چھا گیا۔ سمبل اسپتال میں موجود ایک میڈیکل آفیسر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نوجوان کو اسپتال جب لایا گیا تو وہ مر چکا تھا۔

پولیس نے اس معاملے میں ایک کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے وادی کشمیر کے نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور آئے روز کئی ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details