اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ٹاون ہال میں یوتھ کانگریس کی جانب سے یک روزہ یوتھ کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ اس کنونشن میں یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر شری آکاش برت کے علاوہ اننت ضلع کے یوتھ پریذیڈنٹ مدثر احمد خان، ماجد وارثی، شبلی دادا اور دیگر نوجوان لیڈران موجود تھے۔
کنونشن میں موجود نوجوان لیڈران نے کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے نوجوانوں کو ہدایت دی۔ اس کنونشن میں آئے ہوئے سبھی نوجوانوں نے اس بات کا عہد کیا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بالخصوص نوجوانوں کو کانگریس پارٹی سے جوڑنے کا کام کریں گے کیونکہ جموں کشمیر کو مہنگائی، بے روزگاری جیسی پریشانیوں سے صرف کانگریس پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔