اردو

urdu

جموں و کشمیر میں برف کے تودے گرنے کا انتباہ

By

Published : Jan 24, 2021, 3:03 PM IST

جموں و کشمیر کی پہاڑی بلندیوں پر برفانی تودے لوگوں کے لیے اور خاص طور پر سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔

جموں و کشمیر میں برف کے تودے گرنے کا انتباہ
جموں و کشمیر میں برف کے تودے گرنے کا انتباہ

جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے آج جموں و کشمیر کے برفانی تودے سے متاثرہ علاقوں میں ہائی لیول (اعلی درجے ) کے برفانی تودے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

وادی کشمیر میں تازہ برفباری کے پیش نظر انتظامیہ نے 12 اضلاع کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کے خطرات لاحق ہونے کی وجہ سے لوگوں کو محتاط رہنے کی صلاح دی ۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے پونچھ، راجوری، ڈوڈہ، رامبن، کشتواڑ، اننت ناگ، کولگام، بارہمولہ، کپواڑہ، بانڈی پورہ، گاندربل اور کرگل اضلاع کے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حساس علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور اپنے گھروں کی چھتوں سے برف ہٹائیں۔

قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں ہفتے کو تازہ برفباری ہوئی جس سے معمول کی زندگی میں خلل پڑا تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے اواخر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details