پہلگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پہلگام میں یاترا پر آنے والے یاتری کافی پر جوش نظر آرہے ہیں۔ گوری شنکر مندر پہلگام میں یاتری پوجا ارچنا اور بھجن کے ساتھ ساتھ خوب رقص کرتے ہیں۔ شیو بھکت گوری شنکر مندر میں بھجن اور نغموں کی گونج کے ساتھ رقص کرکے شیو کی مستی میں مست ہو جاتے ہیں۔
یاتریوں کا کہنا ہے کہ وہ امرناتھ یاترا کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رے تھے۔ وہ بابا برفانی کے درشن کے لئے کافی بے تاب ہیں۔ نصف شب تک وہ گوری شنکر مندر میں بھگوان شیو کی یاد میں مگن رہتے ہیں اور بھگوان کو خوش کرنے کے لیے وہ بھجن موسیقی کے ساتھ رقص کرتے ہیں۔ عقیدت مند بابا برفانی کی مستی میں مست ہو جاتے ہیں جس کے بعد صبح سویرے وہ بڑے مذہبی عقیدہ اور جوش و خروش کے ساتھ امرناتھ یاترا پر نکل جاتے ہیں۔
یاتری اسی بیچ لنگر لا بھی لطف لے رہے ہیں۔ گوری شنکر مندر کے صحن میں موجود یاتری لنگر میں ڈینر کرنے سے قبل یا اس کے بعد رقص اور نگاڑوں کے مناظر میں شمولیت کرکے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یاتریوں کا کہنا ہے کہ بھگوان شیو نے انہیں یہاں پر بلایا ہے وہ شیو لنگ کے درشن کے لئے بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ شیو کی عقیدت انہیں سونے بھی نہیں دیتی ہے۔ اس لیے وہ بھگوان شیو کی یاد میں رات میں موسیقی اور بھجن کے ساتھ رقص کرکے بھگوان شیو کی یاد میں مگن ہو جاتے ہیں۔