اردو

urdu

ETV Bharat / state

دل کا دورہ پڑنے سے یاتری کی موت - وتر گپھا

ریاست جموں و کشمیر میں ایک یاتری کی یاترا کے دوران پوتر گپھا کے نزدیک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔

دل کا دورہ پڑنے سے یاتری کی موت

By

Published : Jul 23, 2019, 2:24 PM IST

Updated : Jul 23, 2019, 4:32 PM IST

یاتری کی عمر 49 سال کی ہے اور اس کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔

اس طرح اب تک سال رواں کی امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کے مرنے کی تعداد 24 ہوگئی جن میں دو رضا کار اور دو سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق امرناتھ یاترا کے دوران مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے نارائن سنور ولد رام لال سنور نامی ایک یاتری کی پوتر گپھا کے نزدیک حرکت قلب بند ہونے کے باعث موت واقع ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ سنور کو فوری طور نزدیکی میڈیکل کیمپ پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے شروع ہوئی سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران جہاں تاحال 24یاتری جن میں دو رضا کار اور دو سیکورٹی فورسز اہلکار شامل ہیں مختلف وجوہات کی بنا پر از جان ہوئے ہیں وہیں30 کے قریب یاتری قومی شاہراہ پر چٹانیں کھسک آنے یا دوسرے وجوہات کے باعث زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ بیشتر یاتریوں کی دوران یاترا حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے موت واقع ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ شری امرناتھ شرائن بورڈنے یاتریوں کی یاترا ہیلتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنے سے مشروط کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک قریب تین لاکھ یاتریوں نے شیولنگم کا درشن کیا ہے۔

ڈیڑھ ماہ پر محیط سالانہ امرناتھ یاترا 15 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

Last Updated : Jul 23, 2019, 4:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details