اردو

urdu

ETV Bharat / state

Yateem Foundation یتیم فاونڈیشن کی جانب سے نشہ مکت بیداری پروگرام کا انعقاد

منشیات کے خلاف مہم کے حوالے سے آج جموں و کشمیر یتیم فاونڈیشن ،بیت الہلال چولگام اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا۔

یتیم فاونڈیشن کی جانب سے نشہ مکت بیداری پروگرام کا انعقاد
یتیم فاونڈیشن کی جانب سے نشہ مکت بیداری پروگرام کا انعقاد

By

Published : Jun 23, 2023, 6:28 PM IST

یتیم فاونڈیشن کی جانب سے نشہ مکت بیداری پروگرام کا انعقاد

کولگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں واقع یتیم فاونڈیشن ،بیت الہلال چولگام اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے ایک سمینار منعقد ہوا جس میں منشیات اور سماج میں کھیلی برائیوں کے تدارک اور اس کے مضر اثرات پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئی۔ جموں و کشمیر لداخ کے سابق چیف جسسٹس ریٹائررڈ جسٹس اے ایم ماگرے مہمان خصوصی تھے جبکہ ADC وقار گیری، فاونڈیشن کے چیرمین محمد رفیق لون اور طلباء طالبات نے شرکت کی۔

مقررین نے نشہ کی لعنت کی روک تھام اور سماج میں نوجوانوں کے رول پر زور دیا۔اس مواقع پر مقرین نے نشہ کی روک تھام کے لیے نوجوانوں میں بیداری لانے کے لئے معلومات فراہم کی ۔ مختلف اسکولوں کے بچوں نے اپنے فن کے ذریعہ اس بات کی آگاہی دی کہ نشے کی لت میں مبتلا شخص کیا کرسکتا ہے۔ ریٹیرڈ جسٹس علی محمد مارگے نے کہا کہ ہم سب پر ذمہ داریم عاید ہوتی ہے کہ سماج میں منشایت مخالف مہم کو تعاون دینے کے لیے سرکاری وغیر سرکاری پروگراموں میں حصہ لیں۔لوگوں کو اس سلسلے کیں بیدار کریں گے تاکہ آنے والی نسل اس بری لت سے پوری طرح آزاد رہ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Inter Zonal Tournament ڈوڈہ میں لڑکیوں کا انٹر زونل ٹورنامنٹ اختتام پذیر

جموں و کشمیر یتیم فاونڈیشن کے چئیرمین محمد رفیق لون نے بات کرتے ہوہے کہا کہ جموں وکشمیر یتیم فوڈیشن نہ صرف غریبوں کی مدد کرتا ہے بلکہ وہ ادارہ اس طرح کے پروگرام مختلف علاقوں میں کررہا ہے تاکہ سماج کو جرایم کے ساتھ ساتھ نشہ مکت بنایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details