اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر : ہلاک شدہ خاتون ایس پی او کو خراج تحسین پیش - ceremony

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہلاک شدہ خاتون ایس پی او کو محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کشمیر : ہلاک شدہ خاتون ایس پی او کو خراج تحسین پیش

By

Published : Mar 16, 2019, 10:37 PM IST

واضح رہے کہ ضلع شوپیاں میں ہفتہ کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک خاتون سپیشل پولیس آفیسر(ایس پی او) کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔

کشمیر : ہلاک شدہ خاتون ایس پی او کو خراج تحسین پیش

ہلاک شدہ خاتون ایس پی او کی شناخت خوشبو جان کے بطور ہوئی۔

نمائندے نے بتایا کہ خاتون ایس پی او کو محکمہ کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا، اس موقعے پر پولیس کے اعلیٰ افسران موجود تھے۔

نمائندے نے بتایا کہ خاتون ایس پی او کی ہلاکت کی خبر سن کر گاؤں میں ماتم چھا گیا۔

ادھر پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا :'محکمہ اس بہیمانہ دہشت گرد حملے کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مقتولہ کے لواحقین کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details