اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنگ بندی کی خلاف ورزی، ایک ہلاک - پونچھ

ریاست جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے پاس پاکستان کی فائرنگ میں ایک نوزائیدہ بچہ ہلاک جبکہ خاتون سمیت دو زخمی ہوگئے۔

جنگ بندی کی خلاف ورزی، ایک ہلاک دو زخمی

By

Published : Jul 29, 2019, 9:58 AM IST

پونچھ کے شاہ پور سیکٹر میں گذشہ روز پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور رہائش علاقوں کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران تین افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے نوزائیدہ بچے نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڈ دیا ہے۔

زخمی افراد کی شناخت فاطیمہ جان اور محمد عارف کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمی افراد کو ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ شاہ پور سیکٹر کے علاوہ پاکستان نے میندھر اور کرشنا گھاٹی سیکٹز میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ ان علاقوں میں فائرنگ کے دوران کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details