اردو

urdu

ETV Bharat / state

این آئی اے کی حراست میں موجود خاتون، کورونا سے متاثر - jammu kashmir news

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی ایک خاتون جو گزشتہ تین ماہ سے این آئی اے کی حراست میں ہیں، اس کا کووڈ 19 ٹسیٹ مثبت پایا گیا ہے۔

این آئی اے حراست میں خاتون کا ٹسیٹ مثبت
این آئی اے حراست میں خاتون کا ٹسیٹ مثبت

By

Published : Jun 7, 2020, 5:04 PM IST

Updated : Jun 7, 2020, 7:51 PM IST

سرینگر کے شیوپورہ علاقے کی رہنے والی حنا بشیر بیگ اور ان کے خاوند جہاں زیب جن کو مارچ میں دہلی میں ترمیم شدہ شہریت قانون مخالف احتجاج کرنے کے منصوبوں میں مبینہ طور ملوث ہونے کے الزام میں دہلی پولیس نے دہلی میں گرفتار کیا تھا-

پولیس کا دعویٰ تھا کہ یہ دونوں اسلامک اسٹیٹ آف خراسان ( آئی ایس کے پی) کے ساتھ منسلک ہیں، لیکن ان کے اہل خانہ نے اس دعوے کو مکمل طور مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے بچے معصوم ہیں اور پولیس نے ان کو محض اس بات پر گرفتار کیا ہے کیونکہ وہ کشمیری ہیں۔

گرفتاری کے بعد ان کو این آئی اے نے حراست میں لیا تھا اور پوچھ گچھ کے دوران حنا کی حالت بگڑنے کے بعد ان کا کووڈ 19 کا ٹسیٹ کیا گیا جس میں ان کی تشخیص ہوئی ہے۔

حنا بشیر کی نند سحرش نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ حنا اور جہاں زیب کے وکیل نے ان کو دہلی سے فون کر کے بتایا کہ حنا کو کووڈ 19 میں مثبت پایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حنا کو دہلی کے 'لوک نائک جے پرکاش' ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 7, 2020, 7:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details