ان باتوں کا اظہار محکمہ سیاحت کے ڈئرکٹر نثار احمد وانی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔
'ایڈوائزری ہٹانا ایک مثبت پیش رفت' انہوں نے کہا غیر ملکی سیاحوں کو وادی کی سیر پر لانے کے لئے محکمہ مختلف ممالک میں روڈ شوز اور دیگر پروگراموں کا بھی اہتمام کرنے جارہا ہے وہیں ان بیرون ممالک میں گزشتہ ڈھائی مہینے سے روکے پڑے تمام پروگراموں کو مزید فروغ دیا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کیا جائے۔
تاہم ناظم سیاحت نے کہا کہ بہت سے اقدامات کے باوجود بھی وادی میں سیاحت کو بحال کرنے میں ایک دو ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'وادی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اگرچہ کچھ مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا لیکن ایڈوائزری ہٹانا خو بخود ایک مثبت پیش رفت ہے'۔
انٹڑنٹ اور موبائل خدمات پر عائد پابندی کو لے کر وانی نے کہا کہ 'جب ایڈوائزری ہٹائی گئی تو آنے والے وقت میں موصلاتی نظام کو بھی بحال کرنے کی امید ہے۔'
وہیں سیاحتی شعبے کے مختلف سیکٹرز کو ہوئے نقصان کے بارے میں وانی نے کہا کہ 'نقصانات کی تلافی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔'
آخر میں انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو وادی کے مختلف صحت افزا مقامات پر دستیاب سہولیات فراہم کرنے کے غرض سے وادی کے عوامی ہوٹل مالکان، ہاوز بوٹ مالکان اور ٹرانسپورٹ حضرات کے علاوہ دیگر وابستہ افراد سے محکمہ سیاحت جلد ہی ایک میٹنگ بھی کرنے جارہا ہے۔