جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے سوین سدنار کے دور دراز علاقہ میں محکمہ جنگلات کی جانب سے سکول بچوں کے لیے ایک تربیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں ہائی سکول سوین سدنار کے کم سے کم سو بچوں نے حصہ لیا۔
محکمہ جنگلات کی جانب سے تربیتی کیمپ واضح رہے کہ اس کیمپ کا مقصد تھا کہ بچوں کو جانکاری دی جائے کہ اگر ان کا سامنا کبھی جنگلی جانور کے ساتھ ہوا تو اس وقت وہ کیسے اپنے آپ کو بچا سکیں۔
محکمہ نے سکول کے بچوں کو ہدایت دی کہ اگر ان کے گاؤں میں کبھی جنگلی جانور نے حملہ کیا تو وہ جنگلی جانوروں کو پتھروں سے حملہ نہ کریں کیونکہ یہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
اس موقعہ پر سکول کے طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی جنگلی جانوروں سے بچنے کے لیے تربیت دی گئی کیونکہ یہ سکول جنگل کے بے حد قریب ہے اور اکثر و بیشتر اس علاقے میں جنگلی جانوروں کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔
سکول کے بچوں نے محکمہ جنگلات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم گھر جاکر اپنے والدین کو بھی آج کے اس تقریب سے حاصل جانکاری سے آگاہ کریں گے۔