بارہمولہ:جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی کے دنی سیداں بیک مولی ناگ علاقے میں سات سال کا ایک بچہ جنگلی جانور کے حملے میں ہلاک ہوگیا ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔لوگوں نے محکمہ جنگلات کے خلاف احتجاج کیا ۔Wild Animal Kills Boy In Uri in Jammu and kashmir
موصولہ اطلاع کے مطابق یہ بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا اسی وقت ایک جنگلی جانور آیا اور بچے کو کھینچتے ہوئے جنگل کی طرف لے کر چلا گیا ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔مقامی باشندوں نے بچے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ جانور کو پکڑ نہیں سکے۔ اس کے بعد محکمہ جنگلات اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کے ساتھ جنگل میں بچے کی تلاش شروع کر دی۔ چند گھنٹوں کے بعد اس کمسن بچے کی لاش جنگل میں سے برآمد کی گئی۔
مرنے والے بچے کی شناخت علی حسین ولد عباس حسین کے طور پر ہوئی ہے ۔وہ دنی سیداں کا رہنے والا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔