اردو

urdu

ETV Bharat / state

ستیہ پال ملک نے پریس کانفرنس میں کیا کہا؟ - pres confrence

جموں و کشمیر کی شناخت، تہذیب، مذہب، سماج، زبان سمیت ہر چیز کی حفاظت کریں گے اور وزیر اعظم نے اس کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ستیہ پال ملک نے پریس کانفرنس میں کیا کہا؟

By

Published : Aug 28, 2019, 11:47 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:26 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'کشمیر میں جلد ہی امن بحال کیا جائے گا اور جمہوریت کو مستحکم کیا جائے گا۔'

ستیہ پال ملک نے پریس کانفرنس میں کیا کہا؟

موبائل فونز اور انٹرنیٹ پر پابندیوں کا دفاع کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ 'اس کی وجہ سے امن کی بحالی میں خلل پڑ سکتا ہے اور عسکریت پسندوں کے لیے مدد گار ہو سکتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'موبائل فونز کی عدم دستیابی پر زیادہ ہی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ عوام مزید 10 روز تک انتظار کریں۔ ہمارے لیے ہر ایک کی زندگی معنی رکھتی ہے۔ ان پابندیوں کی وجوہات کو سمجھنے کی کوشش کریں'۔

ستیہ پال ملک نے کہا کہ 'آہستہ آہستہ موبائل فونز سے پابندی ہٹائی جائے گی۔ تاہم انٹرنیٹ خدمات جلد ہی بحال نہیں کی جا سکتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ '81 پولیس اسٹیشنز کے تحت آنے والے علاقوں سے پابندی ہٹا لی گئی ہے، 167 پولیس اسٹیشنز پر دن میں کسی طرح کی پابندیاں عائد نہیں ہے۔ لینڈ لائن سروس بحال کی گئی ہے۔'

ستیہ پال ملک نے کہا کہ 'مرکزی حکومت بڑے پیمانے پر ترقیاتی اسکیمز کو لانے کے لیے کام کر رہی ہے، ایک یا دو روز میں جموں و کشمیر کی ترقی کے تعلق سے اسکیمز کا اعلان کیا جائے گا۔'

گورنر ستیہ پال ملک نے 50 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میوہ فروشوں کی مشکلات سے ہم واقف ہیں اور جلد ہی ان کی مشکلات کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔
اخروٹ کی خروید و فروخت سے وابستہ تاجروں کے لیے بھی نئی اسکیم عمل میں لائی جائے گی جس کی وجہ سے انہیں بھی زیادہ سے زیادہ منافع حاصل ہو سکے گا۔'

ستیہ پال ملک نے کہا کہ 'حاجی صاحبان واپس آ رہے ہیں اور ان کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیے ٹورسٹ ریسیپشن سینٹر پر ایئر ٹکٹ بُک کرنے کے لیے متعدد کاؤنٹر شروع کیے گئے جن پر تقریباً سبھی ایئر سروسز کی بکنگ کی جا سکتی ہیں۔'

انہوں نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے (راہل گاندھی) بچکانہ سیاست کا مظاہرہ کیا ہے۔'

گورنر نے کہا کہ 'آج اقوام متحدہ میں پاکستان کے خط میں ان کے بیانات درج ہیں جس وقت ملک میں الیکشن آئے گا ان کے مخالف کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ وہ بس یہ کہہ دیں گے کہ یہ ( راہل گاندھی) 370 کے حمایتی ہیں تو لوگ جوتوں سے ماریں گے۔'

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details