اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bhadwara Ropeway Project بھدرواہ میں فلاحی اقدامات سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

جموں خطہ کے ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھدرواہ میں مرکزی وزیر نتن گڈکری نے روپ وے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور اس کے لئے 375 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر نے جموں میں دیگر فلاحی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ Bhadwara Ropeway Project

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھدروا کے لئے کیبل روپ وے کا آغاز کیا
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھدروا کے لئے کیبل روپ وے کا آغاز کیا

By

Published : Apr 17, 2023, 2:50 PM IST

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھدروا کے لئے کیبل روپ وے کا آغاز کیا

ڈوڈہ: بی جے پی رہنما و ایڈوکیٹ رمن ٹھاکر نے بی جے پی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کردہ 'پروت مالا شری کلا' اسکیم کے تحت روپ وے نصب کیے جانے پر کہا کہ بھدرواہ میں روپ وے نصب کرنے سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھدرواہ ایک سیاحتی مقام ہے اور اگر بھدرواہ کو سیاحت کے اعتبار سے فروغ دیا جائے تو یہ سیاحوں کے لئے ایک بہترین سیاحتی مقام ثابت ہوگا بلکہ اس سے مقامی نوجوانوں کے لئے بھی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

رمن ٹھاکر نے پریس کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر برائے عمارات وشوارع نتن گڈکری، ادھم پور سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ، ریاست کے ڈپٹی چیف شکتی راج پریہار اور سابق ایم ایل اے دلیپ سنگھ پریہار اور پارٹی صدر وجے موہن ٹھاکر سے بھدرواہ میں فلاحی اقدامات کے لئے تشکر کا اظہار کیا۔

بی جے پی رہنما نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جموں و کشمیر دورہ کے دوران کشمیری عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی سڑکوں کو امریکہ کی سڑکوں کی طرز پر بنوائیں گے۔

۔

یہ بھی پڑھیں:ADC Doda on Property Tax پراپرٹی ٹیکس سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، اے ڈی سی ڈوڈہ

واضح رہے کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جموں و کشمیر دورے کے موقع پر ملک کی سب سے طویل زوجیلا ٹنل کے کاموں کا جائزہ لیا اور اس ضمن میں عہدیداروں کو مختلف ہدایات دی۔ زوجیلا ٹنل کا اکتوبر میں افتتاح ہونے والا ہے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کشمیر میں دیگر فلاحی اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور بھدرواہ میں روپ وے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور اس کے لئے 375 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

رمن ٹھاکر نے مزید کہا کہ ایک مہینے پہلے بی جے پی کارکنوں کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں بھدرواہ متعدد فلاحی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جن میں سے بعض مطالبات کو مرکزی حکومت کی جانب سے پورا کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details