اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادیٔ کشمیر میں موسم میں بہتری کی پیشن گوئی - 2 سے 3 ستمبر کو مزید بارشوں کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات کشمیر کے مطابق آج سہ پہر سے وادیٔ کشمیر میں موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔

وادیٔ کشمیر میں موسم میں بہتری کی پیشن گوئی
وادیٔ کشمیر میں موسم میں بہتری کی پیشن گوئی

By

Published : Aug 31, 2020, 1:12 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے اب تک وقفے وقفے سے درمیانہ درجے کی بارشیں جاری ہیں محکمہ موسمیات نے 2 سے 3 ستمبر کو مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہیں۔

محکمہ موسمیات ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا' جبکہ کشمیر میں گیلے موسم ختم ہونے اور آج سہ پہر سے خشک ہوجانے کا امکان ہے۔

مختار احمد نے یہ بھی کہا کہ 2-3 ستمبر کو بارش کا امکان ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر اور اس کے علاوہ جموں خطے کے کچھ حصوں میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ پر آمدورفت ایک بار پھر معطل

جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کی وجہ سے جہاں ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے وہیں متعدد سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آچکے ہیں۔

وہیں جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کو آج صبح سات بجے کے بعد بارش کی وجہ سے پنتھیال کے مقام پر چٹانیں گر آنے کی وجہ گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے دوبارہ بند کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details