جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے جموں کے گاندھی نگر میں واقع پارٹی دفتر میں اپنے حامیوں کو خطاب کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کا مقصد جموں و کشمیر میں اتحاد اور مساوی ترقی کی پالیسی کے ساتھ بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے برادریوں کو متحد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی ترقی اور سماج میں بھائی چارہ لانے کے ایجنڈے نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں کامیابی ملی ہے۔ مستقبل میں بھی ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقائی سیاسی جماعتوں نے جموں اور کشمیر کے لوگوں سے ووٹ بینک حاصل کرنے کے لیے علاقائی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کی پالیسی کا پرچار کیا۔ جب کہ انہوں نے لوگوں کو کبھی سچ نہیں بتایا۔