انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ہر ممکن کوشش کی کہ وہ برف باری کی وجہ سے لوگوں کو پیدہ شدہ مسائل کے ازالہ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔
موسمی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے انتظامیہ تیار: ڈی سی بانڈی پورہ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے بالائی علاقوں میں جن میں خاص کر سرحدی علاقہ گریز شامل ہے میں اچھی خاصی برفباری دیکھنے کو ملی اور اس کے علاوہ میدانی علاقوں میں بھی کافی برف باری دیکھنے کو ملی تاہم ضلع انتظامیہ کو پہلے ہی متحرک کیا گیا تھا اور کسی بھی امکانی موسمی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے نفری اور مشنری کا بھرپور استعمال کرکے برف کو رابطے کی سڑکوں اور اندرونی سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا اور اس دوران ترجیحی بنیادوں پر کام کیا گیا تاکہ گاڑیوں کی آمدو و رفت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مرور و عبور کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ متحرک ہے اور آگے بھی اسی طرح سے کسی بھی موسمی امکانی صورتحال کا مقابلہ کیا جائے گا۔