اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہم ' اسلاموفوبیا' نہیں ہیں: یوروپی وفد

وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کشمیر کا دورہ کرنے والے یوروپی پارلیمان کے 23 رکنی وفد کا کہنا ہے کہ وہ نازی نظریات کے حامی نہیں ہیں۔

ہم ' اسلاموفوبیا' نہیں ہیں: یوروپی وفد

By

Published : Oct 30, 2019, 2:33 PM IST

یوروپی یونین کے ایک رکن پارلیمان نے کہا کہ ہم نازی نظریات کی حامی ہوتے تو ہم یہاں کے لیے منتخب نہ ہوتے اور ہمیں نازیوں کی حمایت کہلانے پر سخت ناراضگی ہے۔

ہم ' اسلاموفوبیا' نہیں ہیں: یوروپی وفد


سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران یوروپی وفد نے کہا کہ وہ نازی نظریات کے حامی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور دفعہ 370 بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کی مرکزی حکومت نے نازی نظریات کے حامیوں کو کشمیر بھیجنے کے بیان کے جواب میں یوروپی ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ نازی نظریات کے حامی نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسدالدین اویسی نے ٹویٹ کرکے حکومت پر طنز کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ یوروپی پارلیمانی ارکان کے بہترین وفد کا انتخاب کیا گیا ہے۔انہوں نے لکھا تھا کہ ' وادی کی حالات کو جاننے کے لیے پہنچا یہ وفد اسلامو فوبیا (نازی ازم کو ماننے والے ) کے مرض میں مبتلا ہے اور یہ وفد ایک مسلم اکثریت والے علاقے کا دورہ کرنے جارہا ہے۔

ملک کی اپوزیشن جماعتوں بالخصوص کانگریس نے یورپی اراکین پارلیمان کے دورہ کشمیر پر سوال اٹھائے ہیں۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ جب ملک کے سیاستدانوں کو جموں وکشمیر میں لوگوں سے نہیں ملنے دیا جارہا تو یورپی پارلیمان کے اراکین کو اس کی اجازت کیونکر دی گئی۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش کے مطابق یہ ملک کی پارلیمان اور جمہوریت کی توہین ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details