گزشتہ دنوں کولگام کے مین ٹاون میں پانی کی عدم دستیابی کو لیکر احتجاج ہوا تھا ایسے میں مونیسپل کونسل کے چئیرمین منیب احمد زرگر نے مقامی لوگوں کو اعتماد میں لیا اور تین دن کے اندر اندر پانی کی قلت کو بحال کرنے کا وعدہ دیا تھا۔
کل شام تین دن کے بعد کولگام کے مین ٹاون میں لوگوں کے درمیان پانی دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے مونیسپل کونسل کے چیئرمین اور گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مونسپل کونسل کو زیادہ اختیارات دیے جائیں تاکہ عام لوگوں تک رسائی ممکن ہو پائے۔