اردو

urdu

ETV Bharat / state

ووٹنگ مشین خراب ہونے سے رائے ہندگان کو مشکلات کا سامنا

ریاست جموں کشمیر کے ضلع راجوری میں کانگریس کے سابق وزیر صحت شبیر احمد خان نے الزام عائد کیا کہ ایک سازش کے تحت دیہی علاقوں میں ووٹنگ مشین کو بند کیا گیا اور ان علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے مشین کی مرمت کے لیے ملازمین کو تعینات نہیں کیا گیا تھا۔

ووٹنگ مشین خراب ہونے سے رائے ہندگان کو مشکلات کا سامنا

By

Published : Apr 11, 2019, 10:38 PM IST

راجوری میں پارلیمانی انتخابات کے دوران منجاکوٹ، تھنہ منڈی، ڈونگی کے ساتھ کئی مقامات پر ووٹنگ مشین خراب ہونے کے باعث رائے ہندگان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ووٹنگ مشین خراب ہونے سے رائے ہندگان کو مشکلات کا سامنا

شبیر احمد خان نے کہا کہ دیہی علاقوں میں جہاں مشین کا چار نمبر بٹن خراب پایا گیا، وہیں اس مشین کو درست کرنے کے لیے عملہ بھی تعینات نہیں تھا جو ایک سازش نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجوری پونچھ میں ہی کیوں چار نمبر کا بٹن خراب ہوا جبکہ مشین میں مزید امیدواروں کے نشان تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ضلع انتظامیہ کو فوری اگاہ کیا گیا اس کے باوجود بھی مشین کی مرمت کے لیے عملہ تاخیر سے پہنچا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details