اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: معروف مزاحیہ نگار یوسف گلشن کی تصنیف 'ولہ اسناوتھ' کی رسم اجرا

وادی کشمیر کے معروف مزاحیہ نگار یوسف گلشن کی تصنیف کردہ مزاحیہ مجموعہ 'ولہ اسناوتھ' (آئو ہنساتا ہوں) کی رسم اجرا منگل کے روز انجام پایا۔ رسم اجرا کی تقریب 'کرم بلند فولک تھیٹر' نے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے اشتراک سے جموں وکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز لال منڈی میں منعقد کی ۔

کشمیر: معروف مزاح نگار یوسف گلشن کی تصنیف 'ولہ اسناوتھ' کی رسم اجرا

By

Published : Jul 3, 2019, 12:56 AM IST

اس موقعہ پرناظم اطلاعات گلزار احمدشبنم نے مہمان خصوصی پر شرکت کی، اور نامور شعراء ظریف احمد ظریف اور ڈاکٹر شاد رمضان کی موجودگی میں اس کتاب کا اجراء ہوا۔

اس موقعہ پر مقررین نے یوسف گلشن کے مزاحیہ کام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مزاحیہ ادب میں ایک منفرد مقام حاصل ہے اور اُن کی مزاحیہ نثر نگاری میں ایک الگ انداز کا کردار اور مسودہ پایا جاتا ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ یوسف گلشن وادی کا ایک جانا پہچانا نام ہے، جو کئی دہائیوں سے ریڈیو کشمیراورذرائع ابلاغ کے دیگرذرائع کی وساطت سے ایک طرف سماجی مسائل اور مختلف موضوعات کی جانب طنزیہ انداز میں لوگوں اور حکام کی توجہ مبذول کراتے آئے ہیں اور دوسری طرف لوگوں کی دلجوئی بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوسف گلشن کی یہ کتاب عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے مزاحیہ نگاروں کے لیے کافی فائدہ بخش ثابت ہوگی۔

تقریب میں عبدالاحد فرہاد، ستیش ومل، ایوب صابر، نثار نسیم کے علاوہ کئی دیگر ادیب، شعراء اور براڈ کاسٹر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details