اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال کے ڈاڈسرہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا اہتمام - جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ

Viksit Bharat Sankalp Yatra in Tral: ضلع پلوامہ کے ترال کے ڈادسرہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم کی نگرانی میں وکست بھارت کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے پروگرام میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

ترال کے ڈاڈسرہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا اہتمام
ترال کے ڈاڈسرہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 12:26 PM IST

ترال کے ڈاڈسرہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا اہتمام

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے ڈادسرہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم کی نگرانی میں وکست بھارت کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے پروگرام میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس موقعے پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ پروگرام میں اے ڈی سی ترال ساجد نقاش سمیت دیگر ضلع اور سب ضلع کے اعلیٰ افسران کے علاوہ مقامی باشندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں شرکا کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئی۔

تقریب میں موجود لوگوں نے اپنے اپنے مسائل انتظامیہ کی نوٹس میں لائے جن کو موقع پر ہی نوٹ کر کے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس دوران ڈاڈسرہ کے لوگوں نے وہاں قائم اسپتال مین کم اسٹاف کا مسلہ اٹھایا جب کہ دیگر لوگوں نے رابطہ سڑک کی خستہ حالت اور دیگر مسائل کو سامنے رکھا جن پر انتظامیہ کے افسران نے اپنا ردعمل بھی سامنے رکھا۔ مقامی باشندوں نے ایسے پروگرام دوبارہ منعقد کرانے کی مانگ کی اور کہا کہ آج کے اس پروگرام میں عوام کو بڑی توقعات پوری ہو رہی ہیں۔ اس دوران مختلف محکموں کی جانب سے کاؤنٹرز بھی لگائے گئے تھے، جن کے ذریعے لوگوں کو آگاہی فراہم کی جا رہی تھی۔ بعد میں اسکولی بچوں کی جانب سے ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی سی گاندربل کی صدارت میں منیگام میں بلاک دیوس کا اہتمام

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی سی پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد ہونے سے عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم ہوتی ہیں۔ اب تک ضلع بھر میں مرکزی اسکیموں کی صد فیصد عمل آوری ممکن ہو پائی ہے۔ انہوں نے اس کی کامیابیوں کو حکومت کی کوششوں اور پلوامہ کی لچکدار کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی سے منسوب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details