پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ میں واقع ڈی سی آفس کمپلیکس میں آج ویجیلنس آگاہی ہفتہ کی شروعات ویجیلنس انٹیگریٹی عہد سے ہوئی جس میں ضلع پلوامہ کے سبھی افسران کے ساتھ ساتھ ملازمین نے شرکت کی اس پروگرام کی سربراہی ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کی۔ اس دوران انہوں نے ویجیلنس انٹیگریٹی عہد دلایا۔
اس پروگرام کا مقصد تھا کہ معاشرے سے بدعنوانی سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کے سبھی سرکاری دفاتروں کو بدعنوانی سے پاک کرنا تھا۔اس موقع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پاک معاشرے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ بدعنوانی سے پاک معاشرے کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر صارفین، اسٹیک ہولڈرز، عوام، ملازمین اور اسکول/کالج کے طلبہ میں بدعنوانی کو اجاگر کرنے اور معاشرے پر اس کے اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔