سترہویں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اتحاد نے 542 سیٹوں میں سے 343 نشستوں پر جیت درج کی ،اس کے ساتھ ہی بی جے پی ایک بار پھر زبردست اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔
جموں و کشمیر: جیت کا جشن جاری جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں جیت کا جشن منانے کے لیے مہیلا ونگ اور پارٹی کارکنان جمع ہوئے اور قصبہ میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔
بی جے پی کارکنان نے مودی اور پارٹی کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔
اس موقع پر بی جے پی مہلا ونگ کی ضلع صدر سُنیتا ٹھاکر نے پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر جتندر سنگھ، جگل کشور شرما اور ریاستی صدر رویندر رائنا کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اقتدار میں آنے سے بھارت کا مستقبل اور بھی روشن ہوگا۔