اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں ویٹرنز ڈے منایا گیا - Jammu

جموں و کشمیر کے بلی دان ستمبھ میں آج ویٹرنز ڈے منایا گیا جس میں لیفٹینینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان مہمان خصوصی رہے۔

veterans day in jammu
veterans day in jammu

By

Published : Jan 15, 2020, 11:39 AM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں یوم ویٹرنز کے موقع پر شہید فوجیوں کو ان کی قربانی کے لیے یاد کیا گیا۔ اس دوران کئی سابق فوجی افسران و دیگر لوگ موجود تھے۔

اس موقع سابق فوجی افسران و جوانوں کو اعزاز سے بھی نوازا گیا اور ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے بلی دان ستمبھ پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور قومی ترانہ گایا گیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا 'سابق فوجی جوانوں کو ان کی قربانیوں اور ان کی لگن اور محںت کے لیے ہمیشہ یاد کیا جائے گا'۔

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں آج یوم ویٹرنز کے موقع پر شہید فوجیوں کو ان کی قربانی کے لیے یاد کیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا 'جموں و کشمیر انتظامیہ سابق فوجیوں اور شہداؤں کے اہل خانہ کے مسائل اور پریشانیوں کو حل کرے گی، اور انہیں ہر طرح کی مدد دے گی'۔

مزید پڑھیے:- جموں میں 6 ماہ بعد انٹرنیٹ جزوی طور پر بحال
مزید پڑھیے:- سی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنے دو ساتھیوں کو گولی ماردی
مزید پڑھیے:- سی اے اے کے خلاف کیرالہ حکومت سپریم کورٹ پہنچی

واضح رہے، 14 جنوری کو جموں و کشمیر میں ویٹرنز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن فوجی جوانوں کی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کہ اس دن سنہ 1953 کو پہلے ہندوستانی کماڈر ان چیف فیلڈ مارشل کے ایم کیریپا ریٹائر ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details