اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: ممتاز خاتون وکیل چائلڈ رائٹس کی نئی چیئرپرسن - گورنر انتظامیہ

جموں و کشمیر میں گورنر انتظامیہ نے سپریم کورٹ کی معروف وکیل اور سماجی کارکن وسندرا پاٹھک مسعودی کو سٹیٹ کمیشن فار پروٹیکشن آف وومن اینڈ چائلڈ رائٹس کا چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے۔

وسندرا پاٹھک مسعودی

By

Published : Jul 9, 2019, 10:49 PM IST

سرکاری ترجمان کے مطابق گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منگل کے روز یہاں ریاستی انتظامی کونسل کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں وسندرا پاٹھک مسعودی کو جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ کمیشن فار پروٹیکشن آف وومن اینڈ چائلڈ رائٹس کا چیئرپرسن مقرر کرنے کو منظوری دی گئی ۔

جے کے ایس سی پی ڈبلیو سی آر ایکٹ 2018 کے تحت سٹیٹ کمیشن فار پروٹیکشن آف وومن اینڈ چائلڈ رائٹس کے علاوہ عدالتوں کو تشکیل دینے کا اختیار دیتا ہے تاکہ خواتین اور بچوں کے خلاف ہو رہی زیادتیوں کے معاملات کو تیز تر طریقے پر حل کرنے کی سہولیات فراہم ہوں۔

وسندرا پاٹھک مسعودی سپریم کورٹ آف انڈیا، دلی، پنجاب، ہریانہ اور جموں وکشمیر کے ہائی کورٹوں میں ایک پر وقار وکیل کی حیثیت سے اپنے فرائض دے رہی ہے۔

وہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور خواتین اور بچوں کے معاملات کو حل کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے اب تک خواتین کے خلاف کئی زیادتیوں کے معاملات حل کئے ہیں۔

چیئرپرسن کی تقرری سے کمیشن خواتین اور بچوں کے حقوق کے ساتھ خلاف ورزیوں کے کئی معاملات کو حل کرنے کا عمل شروع کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details